سابق نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا اقوام متحدہ ( یو این) کی رپورٹ سے متعلق دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔
سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں جبری گمشدگیوں کی سب سے کم ترین تعداد پاکستان میں ہے۔
سابق نگراں وزیر داخلہ کا یہ دعویٰ درست نہیں، جیو فیکٹ چیک حقائق سامنے لے آیا۔
اقوام متحدہ کے جبری گمشدگیوں سے متعلق ورکنگ گروپ نے ایسی کوئی رپورٹ شائع نہیں کی۔
البتہ اگست 2023 کی رپورٹ کے مطابق 1980 سے اگست 2023 تک جبری گمشدگیوں کے سب سے زیادہ یعنی 12 ہزار 855 کیسز سری لنکا جبکہ 1 ہزار 635 کیسز پاکستان کو منتقل کیے گئے۔
جیو فیکٹ چیک نے اس سلسلے میں سرفراز بگٹی سے رابطہ کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔
جیو فیکٹ چیک سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی جانچ کا موثر پلیٹ فارم ہے، کسی بھی خبر کی حقیقت جاننےکےلیے جیو فیکٹ چیک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.