پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

سرفراز احمد کی ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کی سپورٹ کی درخواست

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کے حق میں بیان دے دیا۔

سرفراز احمد نے حور فواد کے ساتھ ویڈیو میں ٹیبل ٹینس پلیئر کی سپورٹ کی درخواست ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس بچی نے کم عمری میں پاکستان کیلئے بہت سے اعزازات حاصل کیے، اسپانسر نہ ہونے کی وجہ سے حور کو زیادہ مواقع نہیں مل پا رہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں حور فواد جیسے پلیئرز کو سپورٹ کرنا چاہیے، امید ہے کرکٹ سے جڑے افراد حور کو سپورٹ کریں گے تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.