پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارباب لطف اللہ سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر ارباب لطف اللہ نے کہا کہ سرفراز احمد اکیڈمی کو جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد قومی ہیرو ہیں، اکیڈمی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکرٹری اسپورٹس کو ہدایت جاری کردی ہے۔
ارباب لطف اللہ نے کہا کہ قومی ٹیم میں سندھ کے کھلاڑیوں کی نمائندگی کے لیے چیئرمین پی سی بی کو خط لکھا ہے۔
ملاقات میں سرفراز احمد نے کہا کہ سندھ پریمیر لیگ اور صوبے بھر میں اکیڈمیز کے قیام سے قومی سطح پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ صوبے میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے انفرا اسٹرکچر کی فراہمی کے لیے حکومت سندھ کا کام نمایاں ہے۔
Comments are closed.