بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرفراز احمد نے خاتون صحافی کو چُپ کروادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بےجا بات کا بتنگڑ بنانے پر خاتون صحافی عالیہ رشید کو چُپ کروادیا۔

سرفراز احمد کی اہلیہ نے سابق کپتان کے پاستہ بناتے ویڈیو شیئر کی تو قومی کرکٹرز سمیت ان کے مداح اس دلچسپ ویڈیو پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے واپس گھر پہنچ کر اہلیہ کا کچن میں ہاتھ بٹانے لگے۔

قومی کرکٹرز نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’بھابھی نے آتے ہی ہمارے کپتان کو کام پر لگا دیا۔‘

اس ٹوئٹ پر حسن علی نے کہا کہ ’کپتان نے تو یہ والا ٹیلنٹ ہمیں بتایا ہی نہیں۔‘ جواب میں شاداب نے لکھا کہ ’اگلی چائے ہم نے اب کپتان سے ہی بنوانی ہے۔‘

اس پر ایک خاتون صحافی نے کہا کہ  ’او بھائی ہاتھ ہولا رکھو، پہلے پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، کیا اب چائے بھی بنواؤ گے۔‘

خاتون صحافی کو جواب میں کرکٹر سرفراز احمد نے لکھا کہ بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کر رہی ہیں، پہلی بات آپ کو اس گفتگو میں آنا نہیں چاہیے تھا۔

سابق کپتان نے خاتون صحافی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ’ یہاں کرکٹ نہیں چل رہا بہتر ہے اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا ، پرسنل نہ ہوں زیادہ آپ‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مانچسٹر ٹیسٹ کے دوران سرفراز کے بطور بارہویں کھلاڑی پانی پلانے نے ایک طوفان کھڑا کردیا تھا، کرکٹ انتظامیہ کو اس پر شدید تتنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.