طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی جلنے اور آتشزدگی کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ ایک برس میں جلنے کے 4 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
طبی ماہرین نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مہم شروع کر دی ہے۔
لاہور میں میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی اور فرینڈز آف میو اسپتال کے تعاون سے برن آگاہی سیمنار ہوا۔
اس موقع پر ماہرین نے کہا کہ لوگ عام طور پر ہیٹر، سلنڈر، گرم پانی، ماچس یا لائٹر سے جھلستے ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا کہ کسی شخص کو آگ لگنے کی صورت میں اس پر کمبل کے بجائے پانی ڈالا جائے۔ جھلسنے والے مریضوں کو فوری طور پر ڈرپ لگانا ضروری ہے۔
Comments are closed.