وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کے دوران ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
عمران خان نے کہا کہ سردیاں آنے والی ہیں، گیس کا مسئلہ آنے والا ہے، پاکستان میں گھروں میں جانے والی گیس کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد گیس کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں گھروں میں جانے والی گیس کی قیمت نہیں بڑھی، باہر سے جو گیس درآمد کر رہے ہیں اس کی قیمت بڑھی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے اس کا کیا کریں، یہ ساری چیزیں ملک میں ہوں تو ہم قیمتیں مزید نیچے لے جائیں، سمندر کے راستے پاکستان آنے والے سامان کا کرایہ 350 فیصد بڑھا ہے، تیل مہنگا ہوتا ہے تو ساری چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔
Comments are closed.