سردار مہتاب خان نے راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 16 سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے مہتاب خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف سے اصولی اختلاف ہے، مریم نواز سے اختلاف نہیں مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔
سردار مہتاب خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا خیبر پختون خوا میں ڈھانچہ ختم ہو چکا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.