جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

سردار عبدالرحمان کھیتران کا 10 روزہ ریمانڈ منظور

سردار عبدالرحمان کھیتران کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا 10 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثمینہ نسرین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو 10 روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کےحوالے کردیا۔

خان محمد مری کے 5 مغوی بچوں کی سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر میں موجودگی کی مبینہ تصاویر سامنے آ گئیں۔

 سردار عبدالرحمان کھیتران کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری لایا گیا،  عبدالرحمان کھیتران نے عدالت آتے ہوئے ہاتھ سے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون سے زیادتی اور اسے تشدد کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 2 نوجوانوں کو بھی تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.