جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی رہنما سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں۔ 

پشاور سے جاری اپنے بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا کہ دھمکیوں کا مقصد امن کی آوازوں کو دبانا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جیکٹیں ختم ہوجائیں گی ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے۔ سردار بابک کو خراش بھی آئی تو ذمہ دار دہشتگردوں کے سرپرست اور ہمدرد ہوں گے۔ 

ایمل ولی نے کہا کہ حکومت سردار حسین بابک کو تحفظ دینے کیلئے مزید اقدامات کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.