سردار اختر مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا لاپتہ افراد کی بازيابی کےلیے شاہراہ دستور اسلام آباد پر دھرنا جاری ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور وزیر داخلہ سب بلوچستان سے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے، یہ بلوچستان کی بدقسمتی اور ان لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں روزگار مل گیا ہے، مسنگ پرسن اب پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے۔
سردار اختر مینگل کے دھرنے پر بات کرتے ہوئے نگراں وزير داخلہ سرفراز بگٹی نے سینیٹ میں کہا کہ دھرنا دینا سردار اختر مینگل کا سیاسی حق ہے مگر انہیں اس کی اجازت لینی چاہیے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈز کالعدم تنظیمیں چلارہی ہیں، کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسی تنظیمیں پنجابی مزدوروں کو قتل کر رہی ہیں۔
Comments are closed.