سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور رنج ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سرتاج عزیز نواز شریف کے ایک قریبی اور قابل اعتماد ساتھی تھے، جنہوں نے خزانہ اور معاشی محاذوں پر نہایت قابل قدر خدمات سر انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز نے ملکی معیشت کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا جس سے معیشت کو استحکام اور عوام کو ریلیف ملا۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز نے تمام عمر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کی، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ خزانہ اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
Comments are closed.