سربیا کے اسکول میں نوجوان طالبعلم نے فائرنگ کر کے 8 طلبہ اور سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے ٹیچر سمیت 6 بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے ساتویں جماعت کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 14 سالہ طالبعلم نے پہلے ٹیچر پر فائرنگ کی پھر اس نے دیگر طلبہ کو نشانہ بنایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اسکول میں فائرنگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments are closed.