بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سربراہ RSS نے فریب آمیز بیان پہلی بار نہیں دیا: دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ نے فریب آمیز بیان پہلی بار نہیں دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا بھارتی پائلٹ ابھینندن کو ایوارڈ ملنے پر کہنا ہے کہ پاکستان کا ایف16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعوے بے بنیاد اورمن گھڑت ہے، فروری2019ء میں پاکستان کا ایف 16طیارہ مارگرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ عاصم افتخار نے جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کئی بار ’ہندو توا‘ نظریے سے علاقائی امن و استحکام کو لاحق خطرات اجاگر کر چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں موجود اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو غصب کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مسلسل مخالفت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اشتعال انگیز اور غیر ذمے دارانہ بیانات سے گریز کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.