جے کے ایل ایف کے سفارتی بیورو کے سربراہ راجہ مظفر نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو خط لکھ دیا۔
لکھے گئے خط میں راجہ مظفر نے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کی توجہ 22 جولائی کو پونچھ سیکٹر میں سیز فائر لائن پر واقع تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر ہونے والے پُرامن مارچ اور دھرنے کے پروگرام کی جانب دلائی ہے۔
میڈیا کو حاصل ہونے والی خط کی نقل کے مطابق راجہ مظفر نے لکھا ہے کہ ہماری قوم اور خاندانوں کو تقسیم کرنے والے اس دائمی انسانی المیے کو ختم کرنے کے لیے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے پاکستان کے زیرِ کنٹرول کشمیر میں سیز فائر لائن کے تیتری نوٹ پونچھ سیکٹر میں پُرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راجہ مظفر نے سیکریٹری جنرل کو لکھا ہے کہ وہ اس سلسلے میں نیویارک میں اپنے ادارے کی نمائندہ مس آرائکا کھوکھر کو آپ کے دفتر سے رابطہ کرنے ہدایت کرتے ہوئے آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ UNMOGIP (اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین) کو ہدایت کی جائے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں اور اس کی اطلاع آپ کے دفتر کو دیں۔
Comments are closed.