جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

سربراہ پاک فضائیہ سے آذربائیجان کے صدارتی مشیر کی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے صدارتی مشیر خالد احدوف کی سربراہی میں دفاعی وفد نے ملاقات کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کی فضائی، خلائی اور سائبر شعبوں میں آپریشنل مہارتوں سے لیس کرنے کے وژن سے آگاہ کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کی افواج کے تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر کے مشیر نے پاک فضائیہ کے افسران کی تاریخی اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

انہوں نے ہوابازی کی صنعت میں مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے کی گئی قابلِ ذکر پیشرفت پر پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

خالد احدوف نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں قائم مختلف تنصیبات اور تکنیکی انفرااسٹرکچر کا بھی دورہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.