سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ترک ایئر فورس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے پرتپاک دعوت پر ترک صدر طیب اردوان سے اظہار تشکر کیا، ایئر چیف نے ترک فضائیہ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے ترک فضائیہ کے کمانڈر سمیت مختلف اعلیٰ سطح کی شخصیات سے ملاقات کی۔
ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے دو طرفہ عسکری تعاون اور ٹیکنالوجی کے اشتراک اور ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے پاک ترک برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی اتحاد پر مبنی ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک ترکیہ اسٹریٹجک فریم ورک تکنیکی شعبوں اور ایرو اسپیس میں تعاون کی راہ ہموار کرے گا، پاک ترکیہ اسٹریٹجک فریم ورک معاہدہ ترقی اور جدت کو فروغ دے گا۔
ایئر چیف ظہر احمد بابر نے ہنگری کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل گیبور بورونڈی سے بھی ملاقات کی۔
گریجویشن تقریب میں قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع اور نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف بھی شریک تھے۔
تقریب میں اعلیٰ عسکری عہدیداران اور دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے ریاستی حکام نے شرکت کی۔
Comments are closed.