تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد موسوی انتقال کر گئے۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوا۔
راولپنڈی مرکز علی مسجد کی انتظامیہ کے مطابق آغا سید حامد موسوی کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے جامعتہ المرتضیٰ جی نائن فور میں اداکی گئی۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی 1940ء میں گوٹھ خان صاحب میر پور خاص میں پیدا ہوئے۔
1984ء میں آغا سید حامد علی شاہ موسوی کو سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ منتخب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پی پی رہنما نیر حسین بخاری نے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نیر بخاری کا کہنا ہے کہ حامد علی موسوی اتحادِ بین المسلمین کے بڑے داعی تھے، ان کی مذہبی و ملّی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments are closed.