بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سراغ رساں جن کے کیمرے کی مدد سے ان کے مبینہ قاتل پکڑے گئے

جیک پلاڈینو: معروف پرائیوٹ سراغ رساں جن کے کیمرے کی مدد سے ان کے مبینہ قاتل پکڑے گئے

پلاڈینو

پلاڈینو ایک معروف پرائیوٹ تفتیش کار تھے

پلاڈینو سر پر چوٹ لگنے کے بعد سے کوما میں تھے اور پیر کو جب ان کو ’لائف سپورٹ‘ سے ہٹایا گیا تو ان کی موت واقع ہو گی۔

کئی دہائیوں پر محیط اپنے پیشہ وارانہ زندگی کے دوران اس تفتیش کار نے جنسی سکینڈلز سے لے کر قتل کی بے شمار وارداتوں پر تحقیق کی اور مجرموں کو پکڑوایا۔

پلاڈینو

پلاڈینو نے 1970 میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا

ان کی خدمات حاصل کرنے والوں میں امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کے علاوہ مشہور موسیقار کورٹینا لو اور ہالی وڈ کے فلم ساز ہاروی وینسٹین بھی شامل تھےـ

ان کے وکیل میل ہونووٹز نے سان فرانسسکو کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشہ میں بڑے دیانتدار اور بے خوف تھے۔ انھوں نے کہا کہ جب کوئی تفتیش جاری ہوتی تھی وہ اپنی ذہانت، تجربے اور سچ کو ڈھونڈ نکالنے کی لگن سے کام لیتے تھے۔

جیک پلاڈینو کو کیا ہوا؟

گذشتہ جمعرات کو پلاڈینو اپنے گھر کے باہر تھے جب ان پر مبینہ طور پر دو افراد نے حملہ کر دیا۔

موقعے پر موجود چند افراد نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایک شخص نے ان کی کار میں سے ان کا کیمرہ نکالنے کی کوشش کی تھی۔

اس دوران ہاتھا پائی شروع ہو گئی اور پلاڈینو پیچھے گر پڑے جس سے ان کا سر فٹ پاتھ سے لگا اور وہ بے ہوش ہو گئے۔

ان دونوں راہزوں کے وہاں سے فرار ہونے سے قبل پلاڈینو نے ان کی تصویر بنا لی جس سے پولیس کو ان تک پہنچنے اور انھیں گرفتار کرنے میں مدد ملی۔

اتوار کو پولیس نے کہا کہ ان دونوں افراد کو لوٹ مار کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

کلنٹن

صدر کلنٹن نے بھی ان کی خدمات حاصل کی تھیں

ان کی بیوی ساندرا سودرلینڈ نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’وہ یہ خبر ملنے پر بہت خوش ہوتے۔‘ سان فرانسسکو سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق پولیس نے 24 سالہ لارنس تھامس اور 23 سالہ تیجون فلورنی کو اقدام قتل اور چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پلاڈینو جنھوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی انھوں نے ایک پیشہ ور تفتیش کار کے طور پر سنہ 1970 میں اپنا کام شروع کیا یہ دوہ دور تھا جب پرائیوٹ جاسوسوں کو ٹی وی اور ہالی وڈ کی فلموں میں ہیرو کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔

سنہ 1977 میں انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ’جاسوسی کی ایجنسی‘ قائم کی۔ ان کی اہلیہ نے کئی دہائیاں مخلتف کیسوں پر اپنے شوہر کے ساتھ کام کرتے ہوئے گزاری ہیں۔

ان کے مشہور و معروف کیسوں میں کئی سرکردہ اور مقبول و معروف شخصیات شامل ہیں جنھوں نے اپنے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور الزامات کو رد کرنے کے لیے ان کی خدمات حاصل کئیں۔

پلاڈینو کا سب سے مشہور و معروف کیس سنہ 1992 میں صدر کلنٹن کے مونیکا لیونسکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے بارے میں ان کی صدارتی مہم کے دوران افواہوں کو دبائے رکھنے کا تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.