امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سیاستدانوں کو ساتھ بٹھانے کی کوششوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
سراج الحق نے آج 3 رکنی وفد کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر براۓ اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
چند روز پہلے بھی امیر جماعت اسلامی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملے تھے۔
Comments are closed.