امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن قیادت کو رگیدنے کے بجائے حکومت کی کارکردگی بتائیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاست دان جو زبان استعمال کررہے وہ کسی مہذب معاشرے میں زیب نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن قیادت کا آئینی حق ہے، وزیراعظم اس معاملے پر کنیٹینر پر سوار ہونے کے بجائے سامنا کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم الیکشن کمیشن کےقوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ملک کا ہر حکمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو رگیدنے کی بجائے حکومت کی کارکردگی بتائیں، 22 کروڑ عوام ملک کے حقیقی وارث ہیں، انہیں فیصلے کا حق دیا جائے۔
Comments are closed.