ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

سراج الحق کا حکومت پر 500 ارب کے ڈاکے کا الزام

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت پر 500 ارب کے ڈاکے کا الزام لگادیا۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیا اور کہا کہ بجلی ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقہ کے لیے قیامت سے کم نہیں، ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجلی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، عوام کےحق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، حکومت غریب عوام پر ظلم کے بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں اور ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.