امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ فیصلے ہضم کرنے کے قابل نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے مسئلے نے لوگوں کو پریشان نہیں کیا رلا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آمدن سے زائد بجلی کا بل عوام کیسے برداشت کریں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کھڑے ہو رہے ہیں اور بلوں کو جلا رہے ہیں۔
Comments are closed.