اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

سراج الحق نے 77ء جیسے مارشل لاء کا خدشہ ظاہر کردیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 1977ء کی طرح مارشل لاء آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے لیے ایک میز پر نہ بیٹھیں تو 1977ء کی طرح مارشل لاء آسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الیکشن نہ ہونے پر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بےیقینی اور خوف ہے، سیاسی جماعتیں پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق کر لیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ملکی معیشت ڈوب چکی، 10 کلو آٹے کے پیچھے 20 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ایک سال میں عوام کو کیا دیا؟ ایک سال پہلے رات کو عدالتیں لگانے پر خوش تھے، اب انہی سے ناراض ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ادارے اور جج ایک دوسرے کے خلاف فریق بن گئے، سیاسی جماعتوں نے حل نہ سوچا تو بحران مزید گھمبیر ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.