ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

سراج الحق نے عمران خان کو منصورہ آنے کی دعوت دیدی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عمران خان کو منصورہ آنے کی دعوت دے دی۔

منصورہ میں نیوز کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، پوچھتا ہوں یہ گھبراہٹ نہیں تو کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت وفاقی حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ بن چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت لمبے عرصے تک برسراقتدار رہنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، اس لیے ایک ہی وقت میں ملک بھر میں الیکشن کرائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.