dog screening hookup to laptop whatsapp groups for hookups hookup Monmouth Junction NJ boyne tannum hookup rules arduino led hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سراج الحق نے اپوزیشن سے بھی استعفے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپوزیشن جماعتوں سے بھی استعفے کا مطالبہ کردیا۔

مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد بیشک لے آئیں کیوں کہ یہ آئینی طریقہ ہے، اپوزیشن استعفیٰ دے کر عوام کو نئے مینڈیٹ کا موقع دے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، حکومت کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مریم اور بلاول ایک اسٹیج پر آکر بہن بھائی بن جاتے ہیں، اگلے دن بلاول اور مریم ایک دوسرے کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ان کی آپس کی لڑائی عوام کے لیے نہیں اپنے مفادات کے لیے ہے، جب مفادات ہو تو ایک، مفادات نا ہو تو آپس میں لڑتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اطہر متین قتل نہیں شہید ہوا کسی کو بچانے کے لیے گولی کھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرائم میں بے انتہا اضافہ ہوا، یہ ہی حال لاہور کا ہے پورا پاکستان ایک کشتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ اس ناکام حکومت کو جانا چاہیے، تمام اپوزیشن ایک ہے جو پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے لیکن ہر بل حکومت پاس کرواتی ہے، حکومت کا معاشی پلان پہلے دن ہی ناکام ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.