جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سراج الحق نے انتخابی منشور پیش کردیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عام انتخابات کےلیے پارٹی منشور پیش کردیا۔

تلہ گنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کی حکومت بنی تو ہر 70 سال کے بزرگ کو بڑھاپا الاؤنس دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنجر زمینوں کو آباد کرنے کےلیے نوجوانوں کو کھاد اور ٹریکٹر دیں گے، پاکستان کو کلین اور گرین بنانے کا ہدف رکھیں گے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر سے مخلوط نظام تعلیم ختم کرکے خواتین کے لیے گرلز میڈیکل کالج اور یونیورسٹیز بنائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دور حکومت میں مساجد آباد کریں گے، عدالتوں میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم اپنے دور میں وی آئی پی کلچر ختم کردیں گے اور کشمیر کو بھارت سے آزاد کرائیں گے۔

سراج الحق نے وعدہ کیا کہ اگر جماعت اسلامی کو ایک دن کیلئے بھی حکومت بنانے کا موقع ملا تو پہلا ایکشن سودی نظام کے خلاف لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.