امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم اب جھوٹے وعدوں اور دعووں سے گمراہ نہیں ہوسکتی ہے۔
لاہور میں سراج الحق سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ (فافن) کے سی ای او مدثر رضوی کی قیادت میں دفد نے ملاقات کی۔
دوران ملاقات فافن نے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ حکمران سیاسی پارٹیوں کے عوام سے کیے جھوٹے وعدے دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہیں، قوم اب جھوٹے وعدوں اور دعووں سے گمراہ نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے فری اینڈ فیئر انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں نے سیاسی، آئینی اور معاشی بحران میں اضافہ کیا۔ سیاسی پارٹیاں اور ملک چند خاندانوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہیں، شفاف جمہوریت میں سب سے بڑی رکاوٹ جاگیردار اور سرمایہ دار ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ مستحکم ملک کےلیے شفاف انتخابات کا انعقاد لازمی ہے، ہم ڈرائنگ روم اور سازشوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
Comments are closed.