پیر21؍ربیع الثانی 1445ھ6؍نومبر2023ء

سراج الحق ایران پہنچ گئے

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق 4 روزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے۔

جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ سراج الحق ایران کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی اپنے دورے کے دوران ایران کے رہنماؤں سے مسئلہ فلسطین پر تبادلۂ خیال کریں گے اور امت کے اتحاد سے متعلق پروگرامز میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

نائب امیر کے پی صابر اعوان، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان بھی 4 روزہ دورے پر سراج الحق کے ہمراہ ہیں۔

قیصر شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سراج الحق کی غیر موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیرِ جماعت ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.