بوسنیا ہرزیگووینا کے شہر سرائیوو میں ’رسل ٹربیونل آن کشمیر‘ جاری ہے۔
اس ٹربیونل میں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی، بھارتی فورسز کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اس تنازعے کے حل نہ ہونے کی صورت میں ایٹمی مسئلے کے سنگین خطرے کو اُجاگر کیا جائے گا۔
دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس عوامی ٹربیونل میں ججز کی حیثیت سے شریک ہیں جو اس 3 روزہ کارروائی کو سن کر اپنی رپورٹ مرتب کریں گے۔
بعدازاں یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے مختلف اداروں سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں کو پیش کی جائے گی۔
اس ٹربیونل کا انعقاد کینیڈا کی ایک غیر سرکاری تنظیم کشمیر سویتاس نے رسل فاؤنڈیشن لندن، بولونیا اٹلی کے مستقل عوامی ٹربیونل، انٹرنیشنل یونیورسٹی آف سرائیوو (Sarajevo) اور سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز کے تعاون سے کیا ہے۔
بیلجیئم سے کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید بھی اس ٹربیونل میں شرکت کر رہے ہیں۔
Comments are closed.