قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون پوزیشن اعزاز کی بات ہے، دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر آنے کے پیچھے سخت محنت ہے۔
کپتان بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر دن نیا دن ہوتا ہے جو پلان ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں، اگر آپ کو کوئی پوزیشن مل جائے تو اس میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے،
نمبر ون پوزیشن کے بعد ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش کرونگا کہ طویل عرصے تک نمبر ون پوزیشن پر برقرار رہے، بحیثیت کپتان بڑا فخر ہوتا ہے آپ کی ٹیم کے کھلاڑی مین آف دی میچ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اچھی بات ہے کھلاڑی ذمہ داری لے رہے ہیں، رینکنگ میں اوپر آرہے ہیں، کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اچھی پوزیشن سے مجھے بھی اعتماد ملتا ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہاکہ خوشی ہوتی ہے پاکستان ٹیم اوپر آرہی ہے، کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی سے مجھے بہت اعتماد مل رہا ہے۔
Comments are closed.