اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

ستیہ پال کے انٹرویو پر بھارت میں آگ لگی ہے لیکن یہاں بات نہیں ہو رہی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے انٹرویو پر بھارت میں آگ لگی ہے لیکن یہاں بات نہیں ہو رہی۔

اسلام آباد میں حماد اظہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دو دن انتظار کیا کہ کوئی حکومتی نمائندہ کشمیر پر ردِ عمل دے، ستیہ پال ملک کے کہنے پر ردِ عمل نہ دینا تشویش ناک ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ستیہ پال ملک نے کہا کہ پلوامہ کا معاملہ مودی کی غلطی تھی۔

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا علم تھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز نشریاتی ادارے ’دی وائر‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا علم تھا، مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ میں نے معاملہ اٹھایا تو مودی نے مجھے کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا، انہوں نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے اور اس بات کا کسی سے ذکر نہ کرنے کا کہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.