دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے کے بیان نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کی ہے، پلوامہ حملے کے بارے میں تازہ ترین انکشافات پاکستانی مؤقف کی حمایت ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات سے اپنے شرمناک بیانیے اور سیاسی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات اور پاکستان کے خلاف جھوٹ اور فریب پر مبنی بھارتی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لے گی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے، بھارت کو پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن متاثر کرنے والے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانیے کے خلاف مضبوطی اور ذمے داری سے کام کرتا رہے گا۔
Comments are closed.