منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

ستمبر میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ماہ ستمبر 2023ء میں ورکرز ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ستمبر میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں، اس کے مقابلے میں اگست میں ترسیلات 11 اعشاریہ 18 کروڑ ڈالرز زائد رہیں۔

اعلامیے کے مطابق ستمبر 2023 میں سعودی عرب سے 53 اعشاریہ 8 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 39 اعشاریہ 98 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے31 اعشاریہ11 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجی گئیں۔

ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ کی اوسط ترسیلات 2 اعشاریہ 10 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2023ء کے ابتدائی 3 ماہ میں اوسط ترسیلات 2 اعشاریہ27 ارب ڈالر رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.