دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ طور پر ایک بھارتی باشندہ پاکستان پہنچ گیا۔
بھارتی باشندہ سماعت اور گویائی کی قوت سے محروم ہے، پولیس نے ایدھی سینٹر منتقل کردیا ہے۔
پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ آدمی ملا ہےجو اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر ہے۔
پولیس کے مطابق اُس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آیا ہے۔
حکام کی جانب سے گمشدہ شخص کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیے گئے ہیں اور کھانا بھی کھلایا گیا ہے۔
Comments are closed.