مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سب مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔
چوہدری شجاعت سے گجرات چیمبر کے سابق صدر انصر محمود کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وفد نے آئندہ الیکشن میں چوہدری شافع حسین کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے، معیشت کو مل کر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.