پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا سرگرم ہے، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور سمیت جنوبی پنجاب میں کھاد سرے سے غائب ہے۔
ایک بیان میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے، کسان کھاد کی ایک بوری کیلئے لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ کسان پورٹل، کسان کارڈ اور کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے دعویٰ عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا، ڈی اے پی کھاد کی ایک بوری کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت دو ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے، حکومت ملکی معیشت ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں دھکیل چکی ہے۔
Comments are closed.