بلوچستان کے شہر سبی میں موسلادھار بارش کے باعث جل تھل ایک ہوگیا، حکام کے مطابق ناڑی ندی سے 40 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
ایری گیشن حکام کے مطابق بارش کی باعث تلی ندی سے 15 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سبی سے کوئٹہ تک 3 شٹل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر قاضی منصور کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.