ترجمان کےالیکٹرک کا حکومتی سبسڈی کے معاملے پر بیان سامنے آگیا، کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو سبسڈی کی رقم حکومتی اداروں کو مہنگے ایندھن کی مد میں واپس جاتی ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ای سی سی کی منظور شدہ 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے تو سبسڈی کی ضرورت نہ ہو۔
ترجمان نے کہا کہ کیپٹو یا کم کارکردگی والے پلانٹس کے بجائے یہ گیس کےالیکٹرک کو دی جائے، اس وقت کےالیکٹرک کو قدرتی گیس کی فراہمی بند ہے۔
خیال رہے کہ سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مقابلے میں کےالیکٹرک کو سب سے زیادہ سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا تھا۔
سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال کا ڈسکوز اور کےالیکٹرک کو ملنے والی سبسڈی پر کہنا تھا کہ حکومت تمام بجلی کمپنیوں کو ملا کر بھی کےالیکٹرک سے کم سبسڈی دے رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کےالیکٹرک 169 ارب روپے کی سبسڈی لے رہی ہے جبکہ دیگر تمام 7 تقسیم کار کمپنیاں 158 ارب روپے کی وفاقی سبسڈی لے رہی ہیں۔
Comments are closed.