قابض بھارتی فوج کے حریت رہنما علی گیلانی کی سبز ہلالی پرچم میں لپٹی میت کو ان کے گھر سے زبردستی لے جانے کے مناظر سامنے آگئے۔
ویڈیو میں علی گیلانی کے اہلخانہ کو چیخ پکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، قابض بھارتی فوج نے علی گیلانی کے اہلخانہ پر تشدد کیا اور انہیں ایک کمرے میں بند کردیا ۔
اہلخانہ کا مطالبہ تھا کہ علی گیلانی کی تدفین ان کی خواہش کےمطابق مزار شہداء میں کرنے دی جائے۔
بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں حیدر پورہ قبرستان میں ان کی تدفین کردی۔
Comments are closed.