سبز کچھوؤں کے مزید 500 بچوں کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
انچارج میرین ٹرٹلزکنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن کے مطابق رواں سال سبز کچھووں کے 1870بچوں کو سمندر میں چھوڑا جا چکا ہے اور اب تک 19 ہزار سے زائد انڈے جمع کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سبز کچھوے انڈے دینے کے لیے ہاکس بے اور سینڈز پٹ کےساحل کا رخ کرتے ہیں۔
انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ کے مطابق مادہ کچھوا 15 فروری تک افزائشِ نسل کے لیے پاکستان کے ساحلی علاقوں کا رخ کرتی ہیں۔
Comments are closed.