ایک حالیہ تحقیق نے اس بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا بلیاں سبزیاں اور پھل کھا کر محفوظ طریقے سے زندہ رہ سکتی ہیں۔
اس حوالے سے ایک جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایک ہزار سے زیادہ بلیوں کے مالکان کا سروے کیا گیا تا کہ ویگن بمقابلہ گوشت پر مبنی غذا پر ان کی بلیوں کی صحت کا جائزہ لیا جاسکے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 1369 بلیوں کے مالکان کے ساتھ سروے کیا۔ اس دوران حیرت انگیز طور پر تقریباً 9 فیصد بلیوں کے مالکان نے اپنے پالتو جانوروں کو ویگن غذا کھلانے کے بارے میں بتایا۔
اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج نے تجویز کیا کہ ویگن غذا پر بلیوں کو کچھ فوائد حاصل ہوئے جیسے کہ ان بلیوں کو خرابی صحت کے باعث ڈاکٹر کے پاس کم جانے اور دوائیوں کی بھی کم ضرورت پیش آئی۔
اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ویگن غذا کھانے والی بلیوں میں گردے کی بیماری کے واقعات تھوڑے زیادہ تھے۔
اس مطالعے کی ایک منفی بات یہ بھی سامنے آئی کہ اس سے یہ نہیں پتا چل سکا کہ یہ بلیاں کیا کھا رہی ہیں جیسا کہ بعض کو کبھی کبھار گوشت والی چیزیں مل سکتی ہیں اور مزید یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ بلیاں کتنے وقت سے سبزی کی غذا پر تھیں۔
دوسری جانب یہ بات بھی زیر غور ہے کہ بلیوں کی غذا میں گوشت ضروری ہونا چاہیے اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.