پنجاب کے شہر ساہیوال میں نامعلوم افراد نے بوائز ہائی اسکول کو آگ لگا دی، لیبارٹری اور پرنسپل روم جل کر خاکستر ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 97سکس آر کے بوائز اسکول میں رات گئے نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر لیبارٹری میں موجود 16 کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر سامان کو آگ لگا دی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر اویس ملک، پولیس حکام اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
دوسری جانب ساہیوال کے گاؤں 97 سکس آر میں بوائز ہائی اسکول میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ اسکول ہیڈ ماسٹر محمد اشرف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تالے توڑ کرسکول کی لیبارٹری، پرنسپل روم اور اس سے ملحقہ کمروں کو آگ لگائی۔ آگ سے لیبارٹری میں رکھے 16 کمپیوٹر اور پرنسپل روم کا قیمتی سامان جل گیا۔ اسکول سے ضروری رکارڈ اور ڈی وی آر بھی غائب کر لیا گیا۔
پولیس نے اسکول چوکیدار نذیر کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.