آن لائن شاپنگ جہاں وقت کی بچت کرتی ہے وہیں یہ اکثر جیب پر بھاری پڑتی ہے۔
بر صغیر میں استعمال ہونے والی ایک عام سی چار پائی جو اب صرف گاؤں ، دیہاتوں یا پھر ہوٹلوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے امریکی ای کامرس ویب سائٹ پر بھارتی 1 لاکھ سے زائد یعنی پاکستانی ساڑھے3 لاکھ سے زائد روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
انٹرنیٹ کے موجودہ دور میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ وہیں ایسی اشیا کو بھی پسند کیا جانے لگا ہے جو مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں لیکن انٹر نیٹ صارفین ایک عام سی چار پائی کی غیر معمولی طور پر زیادہ قیمت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
آن لائن پلیٹ فارم نے چارپائی کی تفصیلات میں اسے بہت خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ روایتی ہندوستانی بستر کے طور پر درج کیا ہے۔
تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہاتھ سے تیار کردہ پروڈکٹ ہے جسے لکڑی اور جوٹ کی چھالوں سے بنی رسیوں سے بنایا گیا ہے۔ تفصیلات میں چارپائی کے طول و عرض اور استعمال شدہ مواد کی تفصیل بھی درج ہے۔
پلیٹ فارم کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارپائی ہندوستان میں قائم ایک دکان کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہے اور فی الحال محدود سپلائی میں ہے جبکہ پہلے ہی پانچ صارفین کی جانب سے یہ چارپائی بُک ہوچکی ہے۔
Comments are closed.