متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال بعد اب حکومت پر بھروسا نہیں ہے، اگر مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان ضمانت دیں تو آصف زرداری کے وعدے پر اعتبار کرکے اپوزیشن کے ساتھ جاسکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی حکومت سے مسلسل ناراضی کا اظہار کرتی رہی ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ اب ہمیں آگے الیکشن کا بھی سوچنا ہے، بہت سی چیزوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں، ہمارا جھکاؤ عوام کے مطالبات کی طرف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ساڑھے تین سال پہلے معاہدہ میں تمام مطالبات کیےتھے، وزیراعظم یا ان کے ساتھ آئے لوگ کچھ تو ہمارے مطالبات پر کہتے، مگر انہوں نے کچھ نہیں کہا۔
Comments are closed.