سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر سے ایک 50 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت بصارت صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کا رہائشی تھا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کا کہنا ہے کہ بصارت صدیقی 5 سال سے لاپتہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں جبری گمشدگی کا کیس زیر سماعت ہے، جس کی سماعت 14 ستمبر کو مقرر ہے۔
شیخ صلاح الدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاش وصول کرنے کے لیے شاہ پور تھانے پہنچا ہوں۔
Comments are closed.