سانگھڑ میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ سانگھڑ سے کنڈیاری پہنچ گیا، اس دوران پی پی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی موجودگی میں رواں دواں مارچ کے شرکاء کے سامنے پی پی کے جیالوں نے نعرے بازی کی۔
اس کے بعد دونوں ہی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے کہا کہ پی پی کے کچھ کارکنوں نے راستہ روکنے کی کوشش کی، انہیں سمجھانے پر وہ منتشر ہوگئے۔
حلیم عادل شیخ نے اس حوالے سے کہا کہ کنڈیاری کے مقام پر پیپلز پارٹی نے کارکنان کھڑے کرکے روڈ بلاک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کو نقصان ہوا تو ذمے دار بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ ہوں گے۔
پی ٹی آئی سندھ کے رہنمانے وزیر خارجہ کا راستہ روکنے والے شرپسند عناصڑ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.