بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانگھڑ، آئل ٹینکر میں آتشزدگی، ڈرائیور جلتا ٹینکر شہر سے باہر لے گیا

سانگھڑ میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور جان پر کھیل کر جلتا ہوا آئل ٹینکر شہر سے باہر لے گیا تاہم واقعہ میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ نوابشاہ روڈ پر قائم پیٹرول پمپ میں آئل ٹینکر سے تیل منتقلی کے دوران پیش آیا۔

اس دوران ڈرائیور کمال مہارت سے جان پر کھیل کر جلتا ہوا ٹینکر شہر سے باہر محفوظ مقام پر لے گیا۔

آتشزدگی واقعے میں پٹرول پمپ پر موجود 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ پمپ کے برابر واقع ایک قلفی شاپ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.