وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی، 9 مئی کو نہیں ہوا، 2014 میں اداروں پر حملے کروا کے اس کی بنیاد رکھی گئی۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے سوال اٹھایا کہ کیا اس وقت ایک لیڈر نے آئی جی اور دیگر افسران کو نام لے کر دھمکیاں نہیں دیں کہ اپنے ہاتھوں سے پھانسی دوں گا، کیا اس وقت بل نہیں جلائے گئے، سول نافرمانی اگر یہ نہيں تو اور کیا ہے؟
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر کسی کو چور ڈاکو قرار دے دیا، ن لیگ اور نواز شریف کے خلاف ماحول بنایا گیا، ون پیج کا بے پناہ اختیار بھی تھا تو کیا ثابت کرسکے۔
رانا ثناء نے مزید کہا کہ ایک شخص نے دھمکیاں دیں اور اداروں پر حملے کیے، ہماری قیادت اور کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا۔
Comments are closed.