جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔

کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔

کمیٹی 9 مئی 2023ء کے واقعات کا جائزہ لے گی، کمیٹی ایسے واقعات کی آئندہ کے لیے روک تھام سمیت سفارشات تیار کرے گی۔

کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات تلاش کرے گی اور 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولتکار اور عمل کرنے والوں کا پتہ لگائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی 9 مئی کے فوری اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لے گی، وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.