everyday is happy day best dating websites for 20 year olds filipino cupid chat room hot asia girls free online dating boston south american brides

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت

سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت نے سانحہ مہران ٹاون فیکٹری کیس میں غفلت برتنے والے چار اداروں کے افسران کو بطور ملزمان نامزد کردیا۔

فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں محکمہ لیبر، ایس بی سی اے، کے ڈی اے، سول ڈیفنس غفلت کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل…

عدالت نے محکمہ لیبر افسر محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کورنگی عبدالسمیع ، کے ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ عرفان حسین، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس شہاب الدین کو بطور ملزم نامزد کیا۔

 پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ان افسران کی مجرمانہ غفلت سامنے آئی، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 119 بھی شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 15 مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا، عینی شاہدین سمیت 64 گواہوں کے نام چالان میں شامل ہیں۔

پولیس چالان  کے مطابق ڈی وی آر اور دیگر فارنزک رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں، آگ لگنے کے مقام پر آگ کو شدت دینے والا کیمیکل دیگر اشیاء تھیں۔

چالان میں کہا گیا کہ عینی شاہد نےصبح 10بج کر 6منٹ پر دیکھا کہ دھواں اٹھ رہا ہے، بجلی نہیں تھی آگ لگنے کے وقت جنریٹر چل رہا تھا، جہاں آگ لگی وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں تھا۔

چالان میں پولیس کی جانب سے شارٹ سرکٹ خارج از امکان قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.